’’جاوید لطیف ٗ الطاف حسین اور بی ایل اے ایک جیسے ‘‘

’’جاوید لطیف ٗ الطاف حسین اور بی ایل اے ایک جیسے ‘‘
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت ہر شہری پر یہ لازمی شرط عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست سے وفادار رہے ٗ جاوید لطیف کو فوری طور پر اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لینی چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’ جاوید لطیف، الطاف حسین اور BLA کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں، جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاھد خاقان عباسی نے کی، جاویدلطیف اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ، آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں‘‘۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1391654508355280897یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) رہنما جاوید لطیف پر ریاست مخالف بیان بازی پر کیس چل رہا ہے اور آج انہیں لاہور میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر انہوں نے اپنے کہے ہوئے الفاظ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

Watch Live Public News