پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کر دیا
ہرارے(ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔ قومی ٹیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دی۔ پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی واحد اننگز میں 510 رنز سکور کیے۔ بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔ میچ میں عابد علی کی جانب سے ڈبل سینچری بھی سکور کی گئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔