سعودی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی واپس آرہے ہیں

سعودی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی واپس آرہے ہیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے ثمرات کے طور پر سعودی حکومت کی طرف سے گیارہ سو پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے اور یہ قیدی پاکستان واپس جا رہے ہیں ۔سعودی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور ان کی تھوڑی قید باقی رہ گئی تھی ٗ سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی جو سنگین جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں ہم ان کی پاکستا ن واپسی کیلئے بھی تیار ہیں ٗ ہمیں اگر ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں قید سینکڑوں قیدیوں کو بھی یہاں سے رہا کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیس قیدی ایسے ہیں جو قتل اور منشیات کے جرم میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت ہو چکی ہے ٗ ہم انہیں پاکستان نہیں لے جا سکتے ٗ ابھی ان قیدیوں کو لے جا رہے ہیں جن کو تھوڑی سزا باقی ہے اور ان پر سنگین کیسز نہیں ہیں ٗ سنگین کیسز کو الگ سے دیکھا جائیگا ٗ اس سلسلے میں سارا کاغذات مکمل ہو چکے ہیں ٗ جتنی جلد ممکن ہو یہ کام کیا جائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائشی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے ٗ سزا یافتگان کے سلسلہ میں تعاون کے معاہدے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور سعودی عرب کی طرف سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے دستخط کئے۔

Watch Live Public News