نصرت فتح علی کے آبائی گھر کی جگہ میوزیم بنانے کا مطالبہ

نصرت فتح علی کے آبائی گھر کی جگہ میوزیم بنانے کا مطالبہ
لاہور ( پبلک نیوز)پاکستان کے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان مرحوم کی رہائش گاہ کی جگہ پر ان کے نام پر میوزک اکیڈمی اور میوزیم بنایا جائے تاکہ پاکستانی عوام ان کے فن سے تادیر مستفید رہ سکیں۔ایک انٹرویو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ مرحوم نصرت فتح علی خان نے کینسر ہسپتال میں تعمیر میں وزیر اعظم عمران خان کا بہت ساتھ دیا تھا اور ان کیلئے فنڈ ریزنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا اب وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ لیجنڈ گلوکار کیلئے میوزیم اور میوزک اکیڈمی بنوانے کا اعلان کریں ٗ اس کیلئے استاد نصرت فتح علی خان کے کے آبائی گھر کو میوزک میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان نے قدم قدم پر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیا تھا ٗ ان کے آبائی گھر کی زمین کو خریدا جائے ٗ اس کے جو بھی واجبات ہیں وہ زمین کے مالک کے ادا کر کے اور اگرکوئی اس جگہ رہتا ہے تو اس سے وہ جگہ خرید کر وہاں پر میوزیم اور اکیڈمی بنائی جانی چاہیے۔

Watch Live Public News