راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کا دورہ، آرمی چیف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں برطانوی ڈیفنس فورسز کے جنرل نکولس پیٹرک کارٹر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر افغان امن عمل، علاقائی امور، بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے۔ افغانستان کی امنگوں کے مطابق افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔ پر امن افغانستان پرامن خطہ کا ضامن ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان ہائی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض احمد بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔