اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا قائم مقام گورنر بننے سے انکار

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا قائم مقام گورنر بننے سے انکار
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے قائم مقام گورنر بننے سے انکار کر دیا۔ ق لیگ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمری پر دستخط کیلئے آئے گورنر ہاؤس کے عملے کو واپس بھیج دیا گیا ہے ، جس طرح گورنر ہاوس کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے، ان حالات میں وہاں کون جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر چودھری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عمر سرفراز چیمہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے غیرآئینی اقدامات کی مل کر بھر پور مزاحمت پر اتفاق کیا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن بدترین آئین شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے جبکہ ہم آئین اور قانون کی حفاظت کریں گے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہمیشہ آئین کی سر بلندی کو سامنے رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔