لاہور: ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کیلئے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فوج طلب کرنے کی درخواست وفاقی حکومت نے منظور کرلی ہے، فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ، پنجاب بھر میں فوج طلب کی گئی ۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں ابتدائی طور پرفوج 10کمپنیاں لگائی جائیں گی ، پاک فوج کی 10 کمپنیاں پنجاب میں امن وامان کو قائم کریں گی ، صورتحال کے پیش نظر کمپنیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ ہوگا۔ پاک فوج کی کمپنیز کا مقصد صرف امن وامان کو قائم رکھنا ہے۔