اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ریڈزون سے گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل آج پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو تھری ایم پی او (نقص امن کے خطرے) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔