وفاقی کابینہ نے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا

وفاقی کابینہ نے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا

(ویب ڈیسک )   وفاقی کابینہ نے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سید جنید اخلاق کو قائمقام چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ تعینات کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ سید جنید اخلاق کو چیئرمین فیڈرل بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ قیصر عالم کی ڈیپوٹیشن ختم کرکے خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

Watch Live Public News