بلین ٹری منصوبہ کی دنیا بھر میں مقبولیت بڑھنے لگی

بلین ٹری منصوبہ کی دنیا بھر میں مقبولیت بڑھنے لگی
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کے گرین ویژن اور 10 بلین ٹری منصوبے کے دنیا بھر میں چرچے۔ گواسگو میں جاری کلائمیٹ چینج کانفرنس میں پاکستانی پویلین کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔ ایمنسسٹی انٹرنیشل کی سربراہ، اسکاٹش وزیر صحت، برطانوی ہاوس آف لارڈزکے ارکان کی آمد۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایجنس کالامند کی پاکستان وزیرملک امین اسلم سے ملاقات کی۔ ایمنسٹی انٹرنیشل کی سیکریٹری جنرل نےوزیر اعظم عمران خان کے گرین ویژن کی توثیق کردی۔ سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ عالمی گرین پالیسی وزیر اعظم پاکستان کی گرین پالیسی کےعین مطابق ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کا افغانستان کے حالات پر اظہار تشویش کیا۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے افغانستان میں فوری انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی توجہ دی زور دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل افغانستان میں انسانی ضرورت کے لئےمدداورتعان کرے گا۔ عالمی برادری کو افغانستان کی غیر سیاسی بنیادوں پر مدد کرنا ہوگی۔ اسکارٹ لینڈ کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ہیلتھ ویسٹ مینجمنت سسٹم میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔