مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نےاپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کراو دیا ہے۔ان کے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں ، اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تھا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات میں معلوم ہوا کہ پارٹی کی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ مانگا ہے، جس پر میں بخوشی ایوانِ بالا سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور پارٹی ورکر عوامی مفاد کے امور پر رائے کا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں، سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا میں شکر گزار ہوں۔ ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا تھا۔خیال رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 2018ء میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔