'جب تک زندہ ہوں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا'

'جب تک زندہ ہوں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا'
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، میں ملک بھر کے قافلوں کاپنڈی میں استقبال کروں گا۔ اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پر دو طرف سے فائرنگ کی گئی، منصوبہ بندی کے تحت مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود میں مقدمہ درج نہ کر اسکا اور اگر میں مقدمہ درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک مضبوط ہوتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، جب تک زندہ ہوں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ قوم چیف جسٹس کی جانب دیکھ رہی ہے، چیف جسٹس معاملہ کا نوٹس لیں اور انصاف دیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے ارشدشریف اورصحافیوں پر ظلم کیا جبکہ ارشد شریف کو تشددکے بعد گولی ماری گئی۔ دیکھناہوگا ارشد شریف سے کس کو زیادہ تکلیف تھی، ارشدشریف کی والدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگ رہی ہیں لیکن ارشدشریف کی والدہ کو رپورٹ نہیں دی جارہی، چیف جسٹس اعظم سواتی اور ارشد شریف کے معاملات کو بھی دیکھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔