آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، وزیر اعظم

آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے، توسیع کا مقصد پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، ملک کو عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے، توسیع کا مقصد پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے تھے۔ نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اب مزید ایک سال تک اس عہدے پر رہیں گے، پالیسی کے تسلسل کے نکتے کو سمجھنے کی کوشش کی جانا چاہے، کوئی بھی نظام تسلسل کے خیال کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے، پالیسی کے تسلسل کے لئے اداروں میں کسی فرد کو حفاظتی فائدے کے لیے جاری رکھنا پڑتا ہے، ریاست کو صوابدید حاصل ہے کہ توسیع دے، اس میں غیر معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی میں اضافے کو انتخابات میں ممکنہ تاخیر سے جوڑنا نہیں چاہتا، عسکریت پسند اپنی حکمت عملی بدلتے رہتے ہیں،ہمیں اس کے مطابق جواب دینا ہے، ہماری حکومت انتخابات کے تناظر میں دہشتگردوں کے واقعات میں اضافہ کو جوڑ نہیں رہی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے انتخابی دن کے قریب پہنچیں گے سیاسی بیان بازی میں مزید اضافہ ہوگا، نہیں سمجھتا کہ نگران حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی ایک سیاسی گروہ کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو عدالتوں کے ذریعے انصاف حاصل کرنے کا حق ہے، اگر انہیں قانونی طور پر انتخابی عمل سے روکا جا رہا ہے تو ان کے پاس تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔