ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
اسلام آباد: ملائیشین وزیراعظم صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم صابری یعقوب نے پیرکے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 60 روز میں الیکشن کا انعقاد ضروری ہے ، اس اعلان کے بعد ملک میں جلد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ملائیشین وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز بادشاہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی اجازت طلب کی جس پر بادشاہ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیراعظم صابری یعقوب کو اپنی جماعت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جس کے باعث وہ سب سے کم عرصے وزارتِ عظمیٰ پر براجمان رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔