سموگ کے حوالے سے ہفتہ وار تعطیل پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی ، ترجمان پنجاب حکومت

سموگ کے حوالے سے ہفتہ وار تعطیل پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی ، ترجمان پنجاب حکومت
لاہور: ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے ہفتہ وار تعطیل اوردیگر امور پرحتمی فیصلے نگران صوبائی کابینہ کرے گی۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں تعلیمی،سرکاری اداروں اورمارکیٹوں میں ایک روز کیلئے ”ورک فرام ہوم“ کی تجویزکا جائزہ لیا جائیگا۔ کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ میں پیش کی جانیوالی ماہرانہ تجاویز اور سفارشات پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سموگ کے سدباب کیلئے تمام تجاویز اورسفارشات کا کابینہ کے آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا۔کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ اجلاس میں سموگ میں کمی کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں. ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے انسدادسموگ کے اجلاس میں ماہرین اورمتعلقہ محکموں کی طرف سے متعدد سفارشات بھی پیش کی گئی۔لاہور میں بارش کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈکس 55 پر آچکا ہے.ایئر کوالٹی انڈکس میں کمی میں تسلسل کے لئے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔