پاکستان معاشی معاذ پر بہتر پوزیشن میں آگیا، محمد اورنگزیب

پاکستان معاشی معاذ پر بہتر پوزیشن میں آگیا، محمد اورنگزیب
کیپشن: پاکستان معاشی معاذ پر بہتر پوزیشن میں آگیا، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے، آج ہم ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں، میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا پاکستان کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، سعودیہ سے فارما، سرجیکل اور اسپورٹس کے شعبوں میں تعاون کی بھی بڑی صلاحیت ہے، پاکستان سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتاہے، پاکستان سعودی عرب کو چاول، گوشت، پھل، سبزی اور مچھلی برآمد کرتا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال
اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح کی قیادت میں سعودی وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں، سعودی عرب پاکستان کیلئے اہم تجارتی شراکت دار ہے اور اس فورم کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، سعودی عرب زراعت، کان کنی، آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیر تاجارت نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کا 2030 کا وژن قابل تحسین ہے، پاکستان تجارت کے فروغ میں سعودی فرمانروا کا وژن 2030 اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویژن 2030 سعودی عرب کی معیشت میں متنوعیت لانے کا اہم منصوبہ ہے، پاکستانی کاروبار سعودی عرب کے ویژن 2030 میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک
فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب میں پٹرولیم کے خام مال کے بیشمار وسائل موجود ہیں، پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کواستعمال کرنےکی بڑی مارکیٹ موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو بزنس ماڈلز متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا جبکہ سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔

سربراہ آئی ایف سی ولید المرشد
پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ آئی ایف سی ولید المرشد نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری کے لیے پاکستان سے بات چیت مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو فروغ دیں گے، پاکستانی سرمایہ کاروں میں کاروبار کے لحاظ سے پوٹینشل موجود ہے، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایگزم بینک کے تامرالشطری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سعودی عرب بزنس فورم کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم سرمایہ کاری اورکاروباری معاہدوں پر بات ہوگی جب کہ سعودی وزارت سرمایہ کاری وفد کے دورہ پاکستان میں متعدد اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Watch Live Public News