صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
لاہور ( پبلک نیوز) مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کا معاملہ، اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کے بعد ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ دو روز قبل عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ صبا قمر اور بلال کے وکلاء نے آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔