کراچی میں شدید گرمی، شدت ریکارڈ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہونے لگی ، کراچی کا درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کہ کراچی میں 3روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔ دوسری جانب آج سے 14 ستمبر کے دوران عمر کوٹ، بدین، تھرپارکر اور میر پورخاص میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کل سے 14 ستمبر کے دوران سجاول، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔