عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس

عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نےسابق وزیر اعظم عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) کےسامنے پیش ہونے کے لیے ایک اور نوٹس بھجوا دیا۔ پولیس کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں،گزشتہ روز بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن آپ پیش نہ ہوئے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ 12ستمبرتک ضمانت پر ہیں لہذا آج پیش ہوکر تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرائی گئی۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) نے دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا تاہم عمران خان پیش نہ ہوئے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 12 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی ) سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔