کراچی : موچکو ٹول پلازہ کے قریب ٹول ٹیکس مانگنے پر کار سوار کی فائرنگ سے کیشئر زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ابرار نامی کیشئر زخمی ہوا، کیشئر نے ٹول ٹیکس طلب کیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، شہری نے تلخ کلامی پر گاڑی سے پستول نکال کر کیشئر پر فائرنگ کی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔