ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دیامربھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جس میں سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیمز فنڈزکی رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔
سپریم کورٹ نے فنڈ کیلئے قائم اپنا ہی اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بینکوں سے فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جاسکے۔
حکم نامے میں کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے، کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔