پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے جگہ جگہ چھاپے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے جگہ جگہ چھاپے
کیپشن: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے جگہ جگہ چھاپے

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور   پی ٹی آئی کے رہنما شہریار ریاض کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی رہائش گاہ دھمیال ہاؤس میں چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی۔اس موقع پر راجہ بشارت گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کی گرفتاری کے لیے پولیس نے رات گئے پشاور روڈ پر واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے چھاپے کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض بھی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ شہریار ریاض اور راجہ بشارت کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے،دونوں پر این او سی کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے،اسلام آباد میں درج مقدمے میں رات گئے اسلام آباد سے دیگر رہنماوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News