اسپیکرقومی اسمبلی کا گرفتارارکان پارلیمنٹ کی فوری رہائی کاحکم

اسپیکرقومی اسمبلی کا گرفتارارکان پارلیمنٹ کی فوری رہائی کاحکم
کیپشن: اسپیکرقومی اسمبلی کا گرفتارارکان پارلیمنٹ کی فوری رہائی کاحکم

ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سپیکر نے گزشتہ روز کے واقعے پر کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے واقعے پر سٹینڈ لینا پڑے گا، اگر کوئی ملوث ہوا تو ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کل رات جو پارلیمنٹ پر ہوا اسے تیسرا حملہ سمجھتا ہوں، اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، کل کے واقعہ کی تمام فوٹیجز طلب کی ہیں، اس معاملے کو ہم سنجیدگی سے دیکھیں گے، حقائق اور فوٹیج دیکھنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی، علی محمد خان، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، محمود خان اچکزئی سپیکر چیمبر میں موجود تھے، میٹنگ میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعہ پر مشاورت کی گئی، سپیکر نے قومی اسمبلی کی تمام داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوا لی۔

علی محمد خان نے بھی گزشتہ روز کے واقعے کی تمام فوٹیجز سپیکر کو فراہم کر دیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر حکومت اور اپوزیشن میں گرما گرمی ہوئی۔

Watch Live Public News