اسپیکرسےصرف گرفتارارکان اسمبلی کےپروڈکشن آڈر جاری کرنےپربات ہوئی،آئی جی پولیس

اسپیکرسےصرف گرفتارارکان اسمبلی کےپروڈکشن آڈر جاری کرنےپربات ہوئی،آئی جی پولیس
کیپشن: اسپیکرسےصرف گرفتارارکان اسمبلی کےپروڈکشن آڈر جاری کرنےپربات ہوئی،آئی جی پولیس

ویب ڈیسک: آئی جی پولیس نے گرفتار رہنماؤں سے متعلق تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نےہمیں گرفتار لوگوں کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس نے آئی جی سے سوال  کیا کہ آپ پارلیمنٹ سے ہو کر آئے ہیں؟۔

آئی جی پولیس نے چیف جسٹس کو جواب  دیتے ہوئے کہا کہ جی سر میں وہاں سے ہوکر آرہا ہوں۔

چیف جسٹس نے آئی جی سے سوال  کیا کہ وہاں کیا ہوا؟ کس سے مل کر آئے ہیں؟۔

آئی جی پولیس نے چیف جسٹس کو جواب  دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے۔
چیف جسٹس نے آئی جی سے سوال  کیا کہ کیا قومی اسمبلی کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا؟
آئی جی پولیس نے جواب  دیتے ہوئے کہا کہ نہیں مائی لارڈ باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ہمیں کہا گیا کہ گرفتار لوگوں کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے ہیں،اس سے متعلق بات ہوئی۔

Watch Live Public News