فون بھی اور ٹیبلٹ بھی، ہواوے نے دنیا کا پہلا سہ رخی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

فون بھی اور ٹیبلٹ بھی، ہواوے نے دنیا کا پہلا سہ رخی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

ویب ڈیسک : (علی رضا) فون بھی اور ٹیبلٹ بھی ۔۔۔۔۔ ایپل آئی فون 16 کی لانچنگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہواوے نے دنیا کا پہلا سہ رخی اسمارٹ فون متعارف کرا کے میلہ لوٹ لیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہواوے نے MATE XT میٹ ایکس ٹی الٹیمیٹ ایڈیشن متعارف  کرا کے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

  ٹیبلٹ کے سائز کی 10.2 انچ فولڈ ایبل 3K ریزولیوشن فولڈ ایبل OLED اسکرین میٹ XT، جب مکمل طور پر فولڈ ہو جائے تو اسے 6.4 انچ اسمارٹ فون کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

تاہم جب  اسےجزوی طور پر کھولا جاتا ہے، تو یہ 7.9 انچ فولڈ ایبل اسمارٹ فون میں تبدیل ہوجاتا ہے، اور جب مکمل طور پر کھولا جاتا ہے، تو یہ 10 انچ کے بڑے ٹیبلیٹ میں بدل جاتا ہے۔

زیادہ تر فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے برعکس، جس میں دو اسکرینیں، فولڈ ایبل پرائمری اسکرین، اور ایک کور ڈسپلے شامل ہیں، ہواوے اپنی سہ رخی ٹیکنالوجی کے ساتھ صرف ایک اسکرین استعمال کرتا ہے، جو دو سطحوں پر فولڈ ہوتی ہے۔

 1,99,99 یوآن (تقریباً 7,84,000پاکستانی روپے) کی ابتدائی قیمت کے ساتھ، یہ یقینی طور پر مہنگاہے، لیکن  نادر موبائل کے چاہنے والوں کی کمی نہیں  ۔ MATE XT فی الحال آج سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، یہ فون 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اور دستیابی صرف چین تک محدود ہے۔

298 گرام وزنی، مکمل طور پر کھولے جانے پر، ڈیوائس صرف 3.6 ملی میٹر موٹی ہے، جو اسے مارکیٹ میں سب سے پتلے اسمارٹ فونز میں سے ایک بناتی ہے۔ 

اس کو حاصل کرنے کے لیے، Huawei نے کچھ جدید ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے، جس میں ایک انتہائی سخت لیمینیٹڈ ڈھانچہ اور غیر نیوٹنین  لیکوئڈاستعمال  کیا گیا ہے۔ 

فون میں اندرونی سطح کے ساتھ دو مزید غلاف ہیں جو کمپریشن کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور ایک بیرونی تہہ جو تناؤ کے خلاف مزاحمت  پذیر ہے۔

ہواوے  کی جانب سے MATE XT فون کی جان یعنی اس میں استعمال ہونے والی  چپ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ 

تاہم یہ چپ  ممکنہ طور Kirin 9000S پر مبنی ہونے کا امکان ہے، جو کمپنی کے نان فولڈنگ فلیگ شپ Mate 60 Pro+، اور فون ہارمونی او ایس 4.2 کے ساتھ  بھیجی گئی ہے ۔ فون 256/512 یا 1 TB اندرونی اسٹوریج کے ساتھ 16 GB RAM کے ساتھ آتا ہے۔

Mate XT پر کیمرہ یونٹ 50 MP مین کیمرہ، 12 MP الٹرا وائیڈ اینگل لینس، اور 5.5x آپٹیکل زوم سپورٹ کے ساتھ 12 MP ٹیلی فوٹو لینس پر مشتمل ہے۔ سامنے ایک 8 MP سیلفی کیمرہ بھی ہے، جو پنچ ہول کٹ آؤٹ کے اندر رکھا گیا ہے۔

صرف 3.6mm پتلا ہونے کے باوجود  پورے دن کی بیٹری کو یقینی بنانے کے لیے، ، فون میں 5600mAh سلکان کاربن بیٹری ہے، جو اسمارٹ فون پر استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے پتلی بیٹری سمجھی جاتی ہے۔ 

فون 66W فاسٹ وائرڈ اور 50W وائرلیس چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

Huawei جدید ترین اختراعات کے ساتھ کچھ بہترین اسمارٹ فونز بنا رہا ہے، تاہم، امریکی پابندیوں  کی وجہ سے کمپنی ان اسمارٹ فونز کو چین سے باہر فروخت نہیں کر سکے گی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر