آئی فون 16 کی خریداری پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟بڑی خبر آگئی

آئی فون 16 کی خریداری پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں اور دنیا کے دیگر حصوں میں آئی فون 16 ایپل کے سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے ڈیوائسز میں شامل ہے، پی ٹی اے نے آئی فون 16 کے ماڈلز پر بھاری ٹیکس بھی لگائے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی اے ٹیکس آئی فون 16 کے ماڈلز کے لیے 1 لاکھ 28 ہزار روپے سے شروع ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک جا سکتا ہے، ایپل آئی فون کا بیکس ماڈل 16 خریدنے پر پاسپورٹ پر ایک لاکھ 28 ہزار 500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 54 ہزار روپے پی ٹی اے کو بطور ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

ایپل آئی فون 16 پلس خریدنے کے خواہمشند پاکستانیوں کو پاسپورٹ پر ایک لاکھ 35 ہزار جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 62 ہزار روپے پی ٹی اے کو ٹیکس دینا ہو گا۔

ایپل آئی فون 16 پروکو پی ٹی اے میں رجسٹرڈ کروانے کیلئے پاسپورٹ پر ایک لاکھ 68 ہزار0 50 روپے جبکہ  شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 98 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا ۔

ایپل آئی فون 16 پرو میکس خریدنے والوں کو پاسپورٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر 2 لاکھ 13 ہزار 500 روپے پی ٹی اے کو ٹیکس دینا ہوگا۔

آئی فون 16 ، 512 جی بی کی قیمت پی ٹی اے ٹیکس کی ادئیگی کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار، آئی فون 16 ، 256 جی بی کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار اور آئی فون 16 ، 128 جی بی کی قیمت 3لاکھ 80 ہزار روپے ہو گی ۔

 
 

Watch Live Public News