مظفرآباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر توانائی پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب کی کشمیر کی فضاؤں میں اڑان، عمر ایوب اور ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز نے 10 ہزار فٹ بلند پیرچناسی کے مقام سے پیراگلائیڈنگ کی۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیرچناسی کا تفریحی مقام پیراگلائیڈنگ کیلیے سب سے بہترین مقام ہے۔ پیراگلائیڈنگ کے کھیل کو فروغ دے کر آزادکشمیر کی سیاحت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نجی دورے کے دوران دو دن پیر چناسی کے اڑان بھرتے رہے۔ 2019 میں یہاں پر انٹرنیشنل پیراگلایڈنگ کپ کا انعقاد کیا گیا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل ایونٹ میں تقریباً 35 پیراگلایڈز مختلف ممالک سے شریک ہونا تھے۔