اسلام آباد (پبلک نیوز ) معاون اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف خاندان کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا، قومی اداروں کو گروی رکھوا کر اپنے ذاتی اثاثے 90 گنا تک بڑھانے والوں نے صرف عوام کو لوٹا ہے، ماضی میں پنجاب شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیاز کا راج تھا۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ جیتے تو ٹھیک، ہارے تو ریاست کے خلاف بیانات نااہل لیگ کی منافقت ہے، دہائیوں تک ملک پر مسلط رہنے والے آلِ شریف اپنے انجام کے قریب ہیں، کل تک مولانا اور زرداری کے پاؤں پڑنے والے آج انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر سے پنجاب میں 450 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا چکے ہیں، پنجاب میں 10 ہزار سے زائد سکول/ بیسک ہیلتھ یونٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔