پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئ سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے، بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا، PTI کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل PTI اور@ImranKhanPTI کی کامیابی سے وابستہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 11, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا، PTI کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل PTI اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔