بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے لئے آگے بہت زیادہ چیلنجز ہیں، ان کے لئے میری نیک تمنائیں ہیں۔ جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے ہٹاکر ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات، جمہوریت کی بحالی اور ہم سب کی خوش حالی اب ہمارا اگلا قدم ہیں۔ مزید پڑھیں‌:‌شہباز شریف نئے وزیراعظم پاکستان منتخب اس سے قبل شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں ، شہباز شریف نے 174 ووٹ حاصل کیے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔