عدم اعتماد والی رات آخر ہوا کیا؟ فواد چودھری نے خاموشی توڑ دی

عدم اعتماد والی رات آخر ہوا کیا؟ فواد چودھری نے خاموشی توڑ دی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے اہم رہنماء فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے جھوٹ پر مبنی خبر دی، ہمارا پوائنٹ آف ویو یہ تھا کہ اسپیکر سپریم کورٹ کی رولنگ کو ریجیکٹ کر دے تاہم آخر میں فیصلہ تبدیل ہوا۔ اس سے قبل رائے تھی کہ اسپیکر رولنگ کو آرٹیکل 65 اور 69 کے تحت مسترد کرے اور دوبارہ سپریم کورٹ چلے گا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہمیں بے پناہ عوامی حمایت حاصل ہوئی، صدر پاکستان استعفیٰ نہیں دیں گے، ہم نے عوامی تحریک شروع کرنی ہے، اگر ہم اپنی خودمختاری کی حفاظت نہیں کرسکتے تو یہ حلف کی خلاف ورزی ہوگی، کسی ملک کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو چکی ہے، اور شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں . تحریک انصاف عدم اعتماد کی تحریک کو بیرونی ایجنڈا بتاتی ہے، ابتدائی طورپر ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا تاہم سپریم کورٹ نے اس رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔