اسلام آباد: شہبازشریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، سول و عسکری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میاں شہبازشریف نے بطور وزیراعظم اپنے عہدےکا حلف اٹھایا۔ قائم مقام صدرصادق سنجرانی نےنومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔ خیال رہے کہ صدر پاکستان عارف علوی طبیعت ناسازی کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکے تھے ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔