ویب ڈیسک: فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ ستیانہ کے علاقے میں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ ستیانہ چک نمبر 433 گ ب میں پیش آیا، جہاں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی۔
عینی شاہدین کے مطابق مقتول نعمان محبوبہ سے ملنے گیا اور نامعلوم وجوہات پر محبوبہ پر فائرنگ کی، جس کے بعد ریلوے پھاٹک کے قریب آکر نعمان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ ستیانہ کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیق کے بعداصل حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔