غربت سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے، ویڈیو وائرل

غربت سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) عمران خان اتنا پراجیکٹ چلا رہے ہیں، پناہ گاہ ، احساس پروگرام، اخوت ، نئے گھروں کی تعمیر، غریبوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، ٹیکسیشن میں سہولیات دی ہیں، سیاحت سمیت ان ساری چیزوں کو میڈیا کیوں نہیں دکھاتا، لوگوں کو اچھی اچھی باتیں کیوں نہیں بتاتے ہو؟ یہ الفاظ سوشل میڈیا کے کسی روڈ شو میں ایک خاتون کے تھے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی عوام کیلئے خدمات کی لائن لگا دی اور وزیر اعظم عمران خان نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس وقت وائرل ہوگئی اور اسے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانیوں نے دیکھا جب اسے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں خاتون وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں اور میڈیا اور پاکستانی عوام کو اپنے الفاظ کے نشتر سے جھنجوڑ رہی ہیں کہ کیوں کسی کو وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات نظر نہیں آتے۔ خاتون نے کہا کہ میں کسی سبزی والے سے ملتی ہوں تو آپ یقین کریں کہ سب کہتے ہیں کہ غربت ہے ، بھوک ہے جب میں اسے کہتی ہوں کہ دھنیا تھوڑا اور ڈال دو تو وہ دو ٹماٹر اور ڈال دے گے، وہ کہتا ہے کہ پہلے چور تھے ، یہ سچا ہے، کچھ کرے گا تو عمران خان کرے گا، کیونکہ امید تو یہ ہی ہےاور کوئی آپشن ہے آپ کے ساتھ۔ خاتون نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی آنکھیں کھولی ہیں، یہ وقت سخت ہے، یہ مشکل ہے لیکن آپ یہ سمجھیں کہ اس مشکل سے اللہ کی مددسے عمران خان نکالے گا اور کون نکال سکتا ہے۔ نواز شریف نکالے گا، تین دفعہ وزیر اعظم بنا ، 35 سال حکومت کی ، زرداری نکالے گا؟ جن کی بیٹیاں 65,70,80 کروڑ کا ایک لہنگا پہنتی ہیں، وہ غریب کی مدد کریں گے۔

Watch Live Public News