اب پاکستان سام سنگ موبائل مینو فیکچر کرے گا

اب پاکستان سام سنگ موبائل مینو فیکچر کرے گا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب دنیا کا سب سے بڑا موبائل برانڈ ” سام سنگپاکستان میں تیار ہو گا ، پی ٹی اے کی طرف سے نجی کمپنی کو اجازت فراہم کر دی گئی۔ تفصیلات کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی طرف سے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نامی کمپنی کو یہ اجازت فراہم کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں اب سام سنگ برانڈ کے موبائل فون تیار کر سکیں گے، پی ٹی اے کی طرف سے یہ اجازت موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ ریگولیشنز 2021 کے تحت دی گئی ہے، کمپنی نے اس سے قبل کراچی میں سام سنگ برانڈ کے موبائل فون بنانے کیلئے مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت طلب کی تھی۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری کی جا نیوالی پریس ریلیز میں اسے پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت اب پاکستانی مارکیٹ میں غیر ملکی مینو فیکچرز کے مقابلے میں پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے، یہ صرف حکومت پاکستان کی ڈیجیٹل پاکستان کے حوالے سے جاری کوششوں کے نتیجہ میں ممکن ہوا ہے۔

Watch Live Public News