مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تاریخ طے

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تاریخ طے
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تاریخ طے ہو گئی۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہو گا۔ جیند صفدر کا نکاح سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح بائیس اگست کو عائشہ سیف الرحمٰن سے ہو گا۔ نکاح کی تقریب لندن میں ہو گی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے میں نکاح میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں اور میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئی اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت کو باہر جانے کے لیے حکومت سے کوئی درخواست نہیں کروں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔