نجیبہ کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر ، فیروز خان کا ردعمل آگیا

نجیبہ کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر ، فیروز خان کا ردعمل آگیا
پاکستانی اداکار فیروز خان نے اداکارہ نجیبہ فیض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی دوست قرار دیا ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کے معاملے کا سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا کہ جس میں ایک مداح نے اداکار سے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟ فیروز خان نے مداح کے سوال پر جواب دیا تھا کہ سفر بہت پہلے ہی شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل ہی گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں ۔ اس کے بعد فیروز اور نجیبہ کی سوشل میڈیا پر سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دونوں کو کہیں ایک ہی بیگ پکڑے گھومتے پھرتے دیکھا گیا تھا ، ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے فیروز کے تبصرے سے ملا کر نجیبہ کو ان کی نئی محبت تو کہیں ان کی زندگی کا آنے والا ساتھی قرار دیا تھا۔ تاہم اب اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے اور نجیبہ فیص کے رشتے کو دوستی کا نام دیدیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔