صدر مملکت کا وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر کو خط،کل تک نگران وزیر اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا

صدر مملکت کا وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر کو خط،کل تک نگران وزیر اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض کو کل تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط لکھا ۔ صدر مملکت نے خط میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے ۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی ، وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔