پاکستان ٹیم کیلئے کوئی "اسپیشل ٹریٹمنٹ" نہیں ہوگی، بھارتی حکومت

پاکستان ٹیم کیلئے کوئی
بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے کوئی "اسپیشل ٹریٹمنٹ" نہیں ہوگی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے لئے پاکستان کسی بھی دوسری ٹیم کی طرح اہم ہے، پاکستان ٹیم کیلئے کوئی "اسپیشل ٹریٹمنٹ" نہیں ہوگی۔ ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جہاں جہاں درکار ہوا وہاں مکمل فول پروف سیکیورٹی کی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دی تھی۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے،پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیے تاہم پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے، امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔ خیال رہے کہ بھارت میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔