(ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے پیرس اولمپکس میں جویلین تھرو میں ورلڈ ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں ارشد ندیم کی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گا۔
دوسری جانب محسن عباس حیدر نے اپنے فیس بک پیج پر ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ براہِ کرم! ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائی جائے اور میں اس فلم میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا چاہوں گا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔