سدھارتھ ملہوترا کی متنازع ویڈیو پر اہلیہ کیارا ایڈوانی کا حیران کن ردعمل

سدھارتھ ملہوترا کی متنازع ویڈیو پر اہلیہ کیارا ایڈوانی کا حیران کن ردعمل
کیپشن: Kiara Advani
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے  ڈیزائنر شانتنو اور نکھل کے لیے کی جانے والی  ریمپ پر واک بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بن گیا، اس پر اداکار کی اہلیہ کیارا ایڈوانی کا ردعمل بھی آگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اداکار سدھارتھ ملہوترا اپنی ریمپ واک کے دوران ساتھی ماڈل سے ضرورت سے زیادہ نزدیک آگئے تھے، ایونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو سدھارتھ اور ماڈل الیشیا کور کی بولڈ کیمسٹری وائرل ہوگئی۔

  ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے خوب بھڑاس نکالی جنہیں بالی ووڈ کے خوبرو ادارکار کا ماڈل کے ساتھ بے باک ہونا ایک آنکھ نہ بھایا، بعدازاں سوشل میڈیا پر  اداکار سدھارتھ کی ٹرولنگ شدت اختیات کرگئی۔

دونوں نامور شخصیات کی ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اِس فیشن شو کی ایک اور ویڈیو جاری کی گئی۔

شوہرسدھارتھ ملہوترا کی ویڈیو پر  کیارا ایڈوانی کی جانب سے ری ایکشن دیتے ہوئے سب کو خاموش کرادیا، اداکارہ کیارا ایڈوانی نےاپنے شوہر کی اِس ویڈیو کو لائک کیا۔

Watch Live Public News