اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ورکرز کونشن مرحلہ وار ہوں گے، صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ آج راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیرگڑھ مردان میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن ہوں گے۔ 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔ 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا ، خواجہ عمران نزیر کنونشن کے انتظامات کریں گے ۔ 15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا ، میاں جاوید لطیف کنونشن منعقد کرائیں گے ۔16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا ، ملک احمد خان کنونشن کے انعقاد کے انتظامات کریں گے ۔ 17 دسمبر میں فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کنونشن کی میزبانی کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے پارٹی کے صدر انجینئر امیر مقام آج شیرگڑھ، مردان میں کنونشن منعقد کریں گے۔ شیرگڑھ ، مردان میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے امیر مقام سہہ پہر ساڑھے تین بجے خطاب کریں گے۔