شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

بہاولپور (پبلک نیوز) میرانہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم منیر نے خود کو بھی گولی مارلی ہے جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل ہونے والوں میں 55 سالہ جمیلہ اور 24 سالہ عاصمہ شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Watch Live Public News