"میں بلی نہیں ہوں " امریکی عدالت میں پیش آنے والا انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ویب ڈیسک : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک وکیل دورانِ سماعت اپنی انسانی شکل کی بجائے بلی کے بچے کی طرح دکھائی دینے پر انٹر نیٹ مشہور ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے وکیل روڈ پنٹن جب زوم ایپ سے براہ راست کیس کی سماعت کے لیے لائیو آئے تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ چند ہی لمحوں میں وہ انتڑنیٹ پرو ائرل ہونے والے ہیں ۔

روڈ پنٹن غلطی سےزوم ایپ میں لگے فلٹر کے ساتھ عدالتی سماعت میں لاگ ان ہو گئے ،فلٹر کی وجہ سے اپنی انسانی شکل کی بجائے ایک بلی کے بچے کی طرح دکھا ئی دے رہے تھے۔

سماعت کے دوارن جج نےکمرے میں بلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: مسٹر پنٹن ، مجھے یقین ہے کہ آپ نے ویڈیو سےپہلے میں فلٹر آن کر دیا ہے۔"

جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں اسے ہٹانے کا طریقہ نہیں جانتا ہوں۔ سماعت کے دوارن وکیل نے کئی بار فلٹر ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار ناکام رہے۔ چند سیکنڈزکی ناکام کوشش کے بعد انہوں نے کہا میں یہاں زندہ ہوں۔ میں بلی نہیں ہوں۔اور میں سماعت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہوں۔

دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو انٹر نیشنل لیول پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو بن گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔