یورپ کی معمر ترین 117 سالہ خاتون کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

یورپ کی معمر ترین 117 سالہ خاتون کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

پیرس:(ویب ڈیسک) فرانس کے شہر تولون میں رہنے والی 117 سالہ عیسائی راہبہ، سسٹر آندری نے کووِڈ 19 کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح وہ کورونا وائرس کو شکست دینے والی معمر ترین انسان قرار پائی ہیں۔

فرنچ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے وسط میں سسٹر آندری میں کووِڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی لیکن حیرت انگیز طور پر ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔سسٹر آندری جو کہ عمر رسیدگی کے باعث اب نابینا ہوچکی ہیں اور پچھلے کئی سال سے وہیل چیئر تک محدود ہیں۔

سسٹر آندری نے فرانس کے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ "مجھے تو محسوس بھی نہیں ہوا کہ مجھ میں یہ وائرس تھا"

وہ تولون کے ایک اولڈ ہوم میں مقیم ہیں جہاں ان کے علاوہ مزید 87 بزرگ بھی رہ رہے ہیں۔ جنوری میں ٹیسٹنگ کے دوران اس اولڈ ہوم کے 81 بزرگوں میں ناول کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 10 کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

سسٹر آندری کو یورپ کی معمر ترین فرد ہونے کا اعزاز بھی ھاصل ہے اور ان کی تاریخِ پیدائش 11 فروری 1904 ہے، یعنی آج وہ اپنی 117 سالگرہ بھی منا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔