ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا: پرویز خٹک

ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا: پرویز خٹک

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کے معاملات حل کرلیے گئے ہیں۔ صوبائی سطح پر بھی معاملہ حل ہو جائے گا۔ ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

ملازمین کی جانب سے احتجاج پر حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی جس کے بعد پرویز خٹک کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ جون میں بجٹ سے اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کل جو بھی ہوا معذرت خواہ ہیں، نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اب وفاقی ملازمین کے معاملات حل کر لیے گئے ہیں۔ صوبائی سطح پر بھی معاملہ حل ہو جائے گا۔ ٹائم اسکیل کا طریقہ کار بنایا جائے گا کس کو ملنا چاہیے کس کو نہیں۔ پے کمیشن فیصلے تک ایڈہاک ریلیف جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔