لاڑکانہ (پبلک نیوز) شہر کے تاریخی گورنمنٹ میونسپل ہائر سیکنڈری اسکول کی حالت خراب، عمارت کے کئی کلاس رومز کی حالت مخدوش ہونے کے باعث چھت سے پلستر گرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کلاس رومز کی خطرناک حالت کے باعث اسکول میں زیر تعلیم دسویں کلاس کے شاگرد سراپا احتجاج ہیں۔ اس موقع پر طلبہ شيراز ٹگر، فراز جمال ميرانی، مظفر حسين کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمی کے دوران کلاس کی چھت کا پلستر دھماکے سے نیچے آ گرا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پڑھتے ہوئے خوف آتا ہے پڑھائی نہیں کر پاتے۔
پرنسپل علی حسن کھوکھر کا کہنا ہے کہ پہلے بھی دو کلاسز کا پلستر گرا، افسران کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن کوئی تدارک نہیں ہوتا۔ ایجوکیشن ورکس والوں نے تو کلاس رومز پر مشتمل ونگ بنانے کی بجائے بند ہی کرنے کا کہہ دیا ہے۔ شاگردوں ویگر کا کلاس رومز تعمیر کروا کر دینے کا مطالبہ کیا۔