عمران خان کےخلاف 9 سال سےدائر غداری کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر

عمران خان کےخلاف 9 سال سےدائر غداری کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: عمران خان کےخلاف 9 سال سےدائر غداری کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کیخلاف 2015 سے دائر غداری کیس کو سماعت کیلئےمقرر کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آئندہ عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ معمول کے مطابق جبکہ ایک پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بنچ آئندہ ہفتے اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔ 

مذکورہ تین رکنی بینچ ایاز صادق کی جانب سے 2015 میں عمران خان کے خلاف دائر انتخابی غداری کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کی اپیل کو بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 12 فروری کو سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ آئندہ عدالتی ہفتے میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2  رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے ۔ تین نمبر بنچ جسٹس منصو ر علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے، چوتھا عدالتی بنچ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے اور پانچواں عدالتی بنچ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہے۔

Watch Live Public News