(ویب ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور1 زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کے قریب اکھنور سیکٹر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا دو پہر ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب بھارتی فوجی گشت پر تھے، دھماکے کے بعد تینوں فوجیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے موقع پر پہنچ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔