لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری فلم "سسلین مافیا" کا سین عکسبند کرانے کشمیر پہنچی ہے۔خودستائش جعلی راجکماری باوقار اور سنجیدہ ملکی سیاست اور قوم کا وقت برباد نہ کرےسیاست میں جعلی راجکماری کی دال نہیں گلنی اور نہ سیاست اسکے بس کی بات ہے۔کشمیر جیسے حساس ایشو پر غیر سنجیدہ رویے کو قوم مسترد کرتی ہے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ اہل کشمیر جان چکے کہ لٹو پٹو جماعتوں کے غیر سنجیدہ بچونگڑے سیر سپاٹے پر کشمیر آئے ہوئے ہیں۔جعلی شہزادی اور پرچی شہزادہ کشمیر کی حساسیت اور کشمیریوں کے مسائل سے نابلد ہیں۔حساس ملکی معاملات کی باگ ڈور بچوں کے ہاتھ میں دینا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔قوم کا اعتماد صرف عمران خان ہیں ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں، وطن عزیز کو آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے سبب وسائل کی کمی کا سامنا ہے، بڑھتی آبادی پر قابو پاکر عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے، ہر شہری تک بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1414135700086214656 معاون خصوصی نے لکھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر فرد تک پہنچانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے، گزشتہ حکومتوں نے تیزی سے بڑھتی آبادی جیسے انتہائی اہم معاملے پر کوئی توجہ نہ دی، بزدارحکومت خوشحال اور صحت مند معاشرے کیلئے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ تمام موثر اقدامات کررہی ہے۔